کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ و مجاہد ملت اور اسیر زندان پیر عبدالصمد انقلابی نے سری نگر میں جاری اپنے بیان میں حریت پسند کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے یوم آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر مناکر عالمی برادری کو واضح پیغام دیں کہ وہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے۔
سینئر حریت رہنما و مجاہد ملت اوراسیر زندان پیر عبدالصمد انقلابی نے بھارت کو غاصب قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جس ملک نے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا اور ان کے مادروطن پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے ان کی آزادی چھین لی، اسے جموں وکشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کاکوئی حق حاصل نہیں۔ سینئر حریت رہنماو مجاہد ملت اور اسیرزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ کشمیریوں کیلئے 14اگست یوم تشکر جبکہ 15 اگست یوم سیاہ ہے، پاکستان کشمیریوں کا محسن اور سفیر ہے جبکہ بھارت ایک جابر اور سامراجی ریاست ہے۔
سینئر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیر زندان پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ کشمیری مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی ، خوشحالی اور دن دگنی رات چوگنی ترقی کیلئے دعا گو ہیں،عسکری اور معاشی طور پر مستحکم و مضبوط پاکستان کشمیریوں کے بہترین مفاد میں ہے سینئر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیرزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے پیغام میں پاکستان کو مبارکبا د د یتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت پر پاکستان کے مشکور ہیں۔
سینئر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیر زندان پیر عبدالصمد انقلابی نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کل بھارت کے یوم آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے۔انہوں نے واضح طور پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا یوم آزادی منانا نامناسب اور ناانصافی ہے۔ مجاہد ملت اور اسیر زندان پیر عبدالصمد انقلابی نے بھارت پرزوردیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے، تاکہ خطے میں امن اور استحکام قائم ہوسکے۔
