کولمبیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر اسحاق ڈار کا اظہارِ افسوس

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کولمبیا میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سوچیں اور دعائیں زلزلے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ ہیں، جبکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں کولمبیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

Exit mobile version