پاکستان اور آذربائیجان کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور آذربائیجان نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، بالخصوص دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ عزم آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور پاکستان میں آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر خضر فرہادوف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ظاہر کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر دفاع نے پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سفیر خضر فرہادوف کی خدمات اور کردار کو سراہا۔

خواجہ محمد آصف نے آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر کے لیے ان کے مستقبل کے امور اور ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون بالخصوص دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں مزید پیش رفت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Exit mobile version