وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں تیزی سے ڈی ریگولیشن کی طرف بڑھ رہا ہے۔
وہ سوئٹزرلینڈ کی عالمی توانائی کی تجارتی کمپنی Gunvor گروپ کے ایک وفد سے اسلام آباد میں گفتگو کر رہے تھے۔
علی پرویز ملک نے ایل پی جی کے شعبے میںGunvor گروپ کے ساتھ باہمی تعاون کے وسیع مواقع کو اجاگر کیا اور شفاف اور سرمایہ کاری کے لئے سازگارماحول کو فروغ دینے کے پختہ حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر Gunvor گروپ کے وفد نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
