احسن اقبال کی گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے اور مالیاتی اصلاحات سے متعلق تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایات اسلام آباد میں وزیراعظم کی جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

اجلاس کے دوران احسن اقبال نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لیے قومی مالیاتی کمیشن (NFC) کی طرز پر مالیاتی فریم ورک تیار کرنے کی تجویز کی توثیق بھی کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور مالیاتی اصلاحات کے حوالے سے جامع سفارشات تیار کی جائیں۔

Exit mobile version