محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 24، لاہور 29، کراچی اور پشاور 28، کوئٹہ 22، گلگت 19، مری 16 اور مظفرآباد میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، جموں اور بارہ مولا میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے۔
ان علاقوں میں آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سرینگر، پلوامہ اور شوپیاں میں 19، جموں 26، لیہہ 9، جبکہ اننت ناگ اور بارہ مولا میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
