انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کے شہر جلال آباد سے تعلق رکھنے والے شدید علیل 10 روزہ افغان نومولود کو والدین سمیت علاج کی غرض سے طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔
نومولود کو فوری طور پر پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے جدید طبی سہولیات اور ضروری علاج فراہم کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ پاکستان کے انسانی ہمدردی کے اصولوں سے وابستگی اور ضرورت مند افراد، بالخصوص معصوم بچوں کی جان بچانے کے لیے بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔
