جمہوریہ بیلاروس کے چیف آف جنرل اسٹاف اور فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع میجر جنرل پاویل مراویکو کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، بالخصوص دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
بیلاروسی وفد کے سربراہ نے علاقائی بحری سلامتی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں اور عزم کو سراہتے ہوئے اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
