وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مون سون بارشوں کے پیشِ نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ موسم کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں اور صوبے بھر میں بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت مون سون کے دوران عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری برقرار رکھیں اور عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔
