ایم باپے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

فیفا ورلڈکپ 2026 میں فرانس کے کھلاڑی ایم باپے کے گول کی تعداد 10 ہوگئی، جبکہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں ایم باپے کے گول کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

ایم باپے ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 21 گول کرنے والے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فٹبال ورلڈکپ کے ایوارڈ، گولڈن بوٹ حاصل کرنے کی ریس اب صرف دو کھلاڑیوں تک محدود ہوگئی ہے۔

فرانس کے ایم باپے اس دوڑ میں فی الحال 10 گول کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ارجنٹینا کے کپتان میسی نے 8 گول کئے ہیں مگر فائنل ابھی باقی ہے۔

اگر ایم باپے یہ اعزاز جیت گئے تو وہ ایک ہی سیزن میں گولڈن بوٹ کے تین ٹائٹل جیت جائیں گے۔

Exit mobile version