بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ آپریشن پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ تعاون سے جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 91 تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ 5 تاریخ سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 129 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن شعبان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
