پاکستان اور برطانیہ کا معاشی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برطانیہ نے باہمی دلچسپی کے امور کو آگے بڑھانے اور دیرینہ دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے پائیدار اصلاحات، سرمایہ کاری کی سہولت میں اضافے اور بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں و سرمایہ کاروں کیساتھ مسلسل رابطوں کے ذریعے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کیلئے برطانیہ کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کیلئے برطانیہ کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

Exit mobile version