بلوچستان میں جاری مشترکہ ”آپریشن شعبان” میں سکیورٹی فورسز نے مزید دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد پچاسی ہو گئی ہے۔
رواں ماہ کی پانچ تاریخ سے اب تک آپریشن شعبان اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دیگر کارروائیوں میں مجموعی طور پرایک سو تئیس خارجی دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
