اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ کے منشور سے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے عالمی امور میں مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار کیرولن روڈریگز برکٹ سے ملاقات کے دوران کہی، جنہوں نے اتوار کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی تعاون (ملٹی لیٹرل ازم) اور اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں سے پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مؤثر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا، خصوصاً جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع اور فلسطین کی صورتحال کے تناظر میں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ میں ضروری اصلاحات کی جائیں اور ترقی پذیر ممالک کی ضروریات اور ترجیحات کو بھی مؤثر انداز میں مدنظر رکھا جائے۔

Exit mobile version