نیویارک (سی این پی )وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں مصنوعی ذہانت کی حکمرانی سے متعلق عالمی مکالمے کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔
ملاقات میں بین الاقوامی تعاون اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی، جس میں بالخصوص مصنوعی ذہانت (AI) کی حکمرانی کے امور پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔
