کشمیری حریت پسند رہنما شہید برہان مظفر وانی کی دسویں برسی پر اسیر عبدالصمد انقلابی کا خراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے اسیر سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 8 جولائی کو کشمیری حریت پسند نوجوان شہید برہان مظفر وانی کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

اسیر سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ شہید برہان وانی نے کشمیریوں میں آزادی کی روح پھونکی اور بھارتی مظالم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوئے، اور آزادی کے لئے جام شہادت نوش کرلیا، شہادت کے بعد کشمیریوں کا جذبہ آزادی مزید بلند ہوا اور آج بھی وادی آزادی کے نعروں سے گونج رہی ہے۔
اسیر سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی جیل سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر آج بھی برہان وانی کی صدا سے گونج رہا ہے اور ان شاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب آزادی کی اذان بلند ہو گی، برہان صرف ایک فرد نہیں تھا بلکہ ایک سوچ، ایک تحریک اور ہر کشمیری کی امید تھا۔

اسیر سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی برادری جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ افواج پاکستان نے بھارت کو حالیہ جنگ میں منہ توڑ شکست دے کر مودی کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ اسیر سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کو سلام پیش کیا۔ اسیر سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ شہید برہان مظفر وانی کی بھارتی تسلط سے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد اور مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو موثر طور پر اجاگر کرنے کیلئے پاکستان کی سفارتی مہم کا خیرمقدم کیا۔

اسیر سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد نے کہا کہ شہید برہان وانی اور تحریک آزادی جموں کشمیر کے دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور بھارتی جبرو استبداد سے ریاست کی آزادی کیلئے جدوجہد کا عزم دہرانے کیلیئے 8 جولائی کو ”یوم مزاحمت“ کے طور پر منائیں گے۔ ان شاءاللہ
شعبہ نشرواشاعت اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر

Exit mobile version