مسئلہ کشمیر پر میرواعظ مولوی عمر فاروق کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، بھارت سے مثبت جواب کی امید: محبوس عبدالصمد انقلابی

کل حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے محبوس سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے متحدہ مجلس علماء کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما جناب میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق صاحب سابق سربراہ حریت کانفرس کے کشمیر سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ محبوس عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ کشمیری عوام اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت ہند اس کا مثبت جواب دے گی۔ سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ’کشمیری عوام کے درد و کرب کو محسوس کرتے ہوئے اس دیرینہ مسلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے متحدہ مجلس علماء کے چیئرمین میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق صاحب کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق سربراہ کا بیان خوش آئند کشمیری عوام اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت ہند اس کا مثبت جواب دے گی۔ سینئر حریت رہنما محبوس عبدالصمد انقلابی نے متحدہ مجلس علماء کے چیئرمین میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق صاحب کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے پر سخت تشویش اور شدید غم و غصے کا اظہار اس صورت حال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اس شرانگیز مہم کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Exit mobile version