پاکستان کا فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (UNRWA) کا مینڈیٹ برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے پر زور

پاکستان نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے اقوام متحدہ کی امدادی و تعمیرِ نو ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کے مینڈیٹ کو برقرار رکھنے اور مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ UNRWA پلجنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عثمان جدون نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے ادارے کو مناسب، مستقل اور قابلِ اعتماد مالی وسائل فراہم کرے تاکہ وہ اپنی انسانی ہمدردی پر مبنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دے سکے۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے UNRWA کو نشانہ بنانے سے متعلق قانون سازی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس قانون سازی کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

Exit mobile version