سینیٹ میں چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے صدارتی مشن کے خصوصی ایلچی کے طور پر عراق کی نئی منتخب قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔وہ وفد کے ہمراہ عراق کے سرکاری دورے پر تھے، جہاں انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خصوصی پیغامات عراق کے صدر Nizar Amidi اور وزیرِاعظم Ali Falih Khadim Al Zaidi کو پہنچائے۔
پیغامات میں عراق کی نئی قیادت کو انتخاب پر مبارکباد دی گئی اور پاکستان کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔سینیٹر مانڈوی والا نے عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر Haibat Hamad Abbas Al Halbousi اور وزیرِ تجارت Mustafa Nizar Juma’a Al Ani سے بھی ملاقات کی۔ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی عراق کی نئی قیادت سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
