وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے شہر راس تنورہ میں پیش آنے والے افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں 14 سعودی شہری جاں بحق ہوئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ اور سعودی عرب کے برادر عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے سعودی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
