وزیر اطلاعات و گورنر خیبرپختونخوا کی شعیب اختر کی رہائش گاہ آمد، بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے معروف سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے بڑے بھائی شاہد اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات نے شعیب اختر، مرحوم کے صاحبزادے حمزہ شاہد اور دیگر سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اور مرحوم کے انتقال پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے مرحوم شاہد اختر کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ آمین۔

Exit mobile version