آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی و شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 26، لاہور اور پشاور میں 29، کراچی میں 30، کوئٹہ میں 22، گلگت میں 15، مری میں 20 اور مظفرآباد میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے علاقوں سری نگر، لیہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولا میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے، جبکہ جموں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

ان علاقوں میں آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سری نگر اور پلوامہ میں 20، جموں میں 25، لیہ میں 10، اننت ناگ اور بارہ مولا میں 19 جبکہ شوپیاں میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Exit mobile version