اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت اور وزیراعظم نے اپنے الگ الگ بیانات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ وینزویلا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام وینزویلا کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
