سوئٹزرلینڈ میں ایران امریکا مذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری  کر دیا

سوئٹزرلینڈ میں ایران امریکا مذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری  کر دیا۔ دفتر خا رجہ کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کے تحت مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔

پاکستان اور قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق  فریقین نے مذاکرات کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کر لیا ،حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈ میپ منظور کرلیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایران امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات فوری شروع ہوں گے،  آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے رابطہ لائن قائم کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق لبنان جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے ڈی کنفلیکشن سیل قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔  ایٹمی پروگرام، پابندیوں سے متعلق ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق ڈی کنفلیکشن سیل میں لبنان اور ثالث ممالک شامل ہوں گے، ثالث ممالک مذاکرات تعمیری ماحول میں آگے بڑھانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،  تکنیکی مذاکرات ہفتے کے باقی دنوں میں برگن اسٹاک ریزورٹ میں جاری رہیں گے۔

Exit mobile version