مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آر-4 وزارتی اجلاس آج محدود سطح کے اجلاس کے طور پر شروع ہوگیا۔
اجلاس میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے شرکت کی۔
وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ صورتحال، ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ پر عملدرآمد اور باہمی تعاون کے ترجیحی شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس کے شرکاء نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور علاقائی قیادت کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر نے خطے میں امن، استحکام اور روابط کے فروغ کے لیے تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
