سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
یہ ملاقات امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات کے موقع پر ہوئی، جو ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ (Islamabad Memorandum of Understanding) کے تسلسل میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔
ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔
اعلیٰ سطحی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں جانب سے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دریں اثنا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے اہم سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے اس کی تعریف کی۔
برگن اسٹاک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں، شکریہ۔”
