اراکین قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر اور چوہدری افتخار نذیر نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں کے امور سے آگاہ کیا ۔انہوں نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں جاری عوامی فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بھی بتایا۔حلقوں سے متعلق سیاسی امورپر بھی بات چیت ہوئی۔
اراکین قومی اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات، سیاسی امور پر بات چیت
