28مئی 1998کو ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے کامیاب ایٹمی تجربات کی یاد میں آج یومِ تکبیر  منایا گیا

28مئی 1998کو ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے کامیاب ایٹمی تجربات کی یاد میں آج یومِ تکبیر  منایا گیا۔اٹھائیس سال قبل آج کے دن پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت اور صلاحیت رکھنے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا ۔

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی قیادت میں پاکستان کے سائنسدانوں کی ٹیم نے بلوچستان کے ضلع چاغی کی راس کوہ پہاڑیوں میں یہ ایٹمی تجربات کئے۔

ان تجربات نے نہ صرف پاکستان کی علاقائی سالمیت، آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کے قومی عزم کو ظاہر کیا بلکہ جنوبی ایشیا میں تزویراتی توازن برقرار رکھنے کی خواہش کو بھی دنیا کے سامنے واضح کیا۔

بھارتی ایٹمی تجربات کے جواب میں اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے بیرونی دبائو کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ایٹمی تجربات کرنے کا جرأت مندانہ فیصلہ کیا جس سے خطے میں طاقت کا توازن قائم ہوا۔ہر قسم کی جارحیت اور مہم جوئی کا موثر جواب دینے کی صلاحیت کے ساتھ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے فروغ کے لئے پُرعزم ہے۔

Exit mobile version