صدر مملکت نے عیدالاضحی کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی

صدر آصف علی زرداری نے آج زرداری ہائوس نواب شاہ میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی اور پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔نمازِ عید کے بعد صدر نے شہریوں اور بزرگوں سے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔زرداری ہائوس میں عیدالاضحی کی نماز میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، صوبائی وزرا اور دیگر معزز شخصیات نے نواب شاہ میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور انہیں عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ملاقات کے دوران صدر نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو اپنے اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے چاہئیں۔

Exit mobile version