امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں، امید ہے ایران سے معاہدہ طے پا جائے گا۔سوئیڈن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا، ایران کے ساتھ ڈیل ہماری پہلی ترجیح ہے، امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت میں پاکستان ہی ثالث ہے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ہم معاہدے پر کام کر رہے ہیں، ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران کو ٹول ٹیکس نظام سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یورینیم افزودگی اور آبنائے ہرمز کے مسئلے کو حل کریں گے۔
