پاکستان ریلوے روابط بڑھانے کیلئے علاقائی منصوبوں پر کام کر رہا ہے،حنیف عباسی

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک سے ریلوے روابط بڑھانے کیلئے اہم علاقائی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ازبکستان، قازقستان، نوکنڈی اور گوادر تک ریلوے روابط خطے میں تجارت اور رابطہ کاری کو فروغ دیں گے۔
فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ امریکہ، پاکستان ریلوے کے انفراسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا۔امریکی ناظم الامور نے امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کی یقین دہانی کرا ئی۔
اس موقع پر پاکستان ریلوے میں انجن، بوگیوں اورمال برداری آپریشنز اور ریلوے ٹیکنالوجی کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Exit mobile version