پاکستان نے اس امر پر زور دیا ہے کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی کشیدگی میں کمی اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کا واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران کہی۔
سفیر نے کہا کہ پاکستان متعلقہ فریقین کے درمیان سفارتی روابط اور مذاکرات کو سہل بنانے کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے۔عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان فریقین کے درمیان بات چیت کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
