وزیراعظم کا ممتاز صحافی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار

وزیر اعظم شہباز شریف نے ممتاز صحافی اور اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسن قریشی کے انتقال سے صحافت کا ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ الطاف حسن قریشی کی صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Exit mobile version