پاکستان بتدریج کیش لیس معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے، بلال اظہر کیانی

وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان بتدریج کیش لیس معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ عوام میں ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ایک نجی میڈیا ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مالیاتی نظام مرحلہ وار تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، جسے مختلف شعبوں میں کیش لیس ٹرانزیکشنز کے بڑھتے رجحان سے تقویت مل رہی ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت ملک میں محفوظ اور بلا رکاوٹ ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لیے ادائیگی کے نظام کے انفراسٹرکچر کو وسعت دے رہی ہے اور مالیاتی نظام کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک بھر میں جدید اور محفوظ مالی سہولیات عوام کو فراہم کی جا سکیں۔

Exit mobile version