پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سرکاری دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئیں۔دورے کے دوران وہ باکو میں منعقد ہونے والے ورلڈ اربن فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔اس وفد میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، وزیر کھیل فیصل ایوب، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی اور خصوصی معاون علی ڈار بھی شامل ہیں۔
