وزیرخزانہ بیجنگ میں پاکستان کے پانڈا بانڈ کے اجراء کی تقریب میں شرکت کریں گے

خزانہ و محصولات کے وزیر محمد اورنگزیب بیجنگ میں منعقد ہونے والی پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجراء کی تقریب میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیر خزانہ بیجنگ میں ہونیوالی اس سرکاری تقریب میں شرکت کریں گے جس میں پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجراء کے ذریعے پاکستان کو پہلی بار چین کی مقامی سرمایہ مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو رہی ہے۔

پانڈا بانڈ کا اجراء پاکستان کی مالیاتی حکمتِ عملی میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے جس کا مقصد ملک کے مالی وسائل کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنا، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانا اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کی موجودگی کو وسعت دینا ہے۔

پانڈا بانڈ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرے گا اور عالمی سرمایہ کار برادری کے سامنے پاکستان کی ابھرتی ہوئی اقتصادی صلاحیت کو بھی اجاگر کرے گا۔

Exit mobile version