پاکستان نے بوسنیا و ہرزیگووینا کی خودمختاری، علاقائی سا لمیت اور وحدت کیلئے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اس حمایت کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بوسنیا و ہرزیگووینا سے متعلق مباحثے کے دوران کیا۔
سفیر نے کہا کہ جنرل فریم ورک فار پیس جسے ڈیٹن امن معاہدہ کہا جاتا ہے، بوسنیا و ہرزیگووینا کے تمام نسلی گروہوں کے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔پاکستان اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان گرمجوش اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے عاصم افتخار احمد نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہاں کی سیاسی قیادت تدبر اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی، اختلافات کے حل کیلئے تعمیری اور بامقصد روابط کو فروغ دے گی اور ملک کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تعاون کے ساتھ آگے بڑھے
