وزیرِ خزانہ کا ٹیکنالوجی پر مبنی ٹیکس اصلاحات کے عزم کا اعادہ

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکنالوجی پر مبنی ٹیکس اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

وزیرِ خزانہ نے ادارہ جاتی جدت، طریقہ کار کو آسان بنانے اور جدید آٹومیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے شفافیت میں اضافہ، غیر ضروری انسانی مداخلت میں کمی اور ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کی جا سکے گی۔

اس موقع پر انہوں نے وزارتِ خزانہ کے تحت ٹیکس پالیسی آفس کے فعال ہونے کو ایک اہم ادارہ جاتی اصلاح قرار دیا، جس کا مقصد پالیسی سازی کو مضبوط بنانا اور ٹیکس پالیسی و انتظامیہ کے درمیان بہتر رابطہ قائم کرنا ہے۔

Exit mobile version