نائب وزیراعظم کا پُرامن اور خوشحال پاکستان کیلئے متحد ہونے پر زور

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے پُرامن اور خوشحال پاکستان کیلئے متحد ہونے اور تقسیم کو مسترد کرنے کے عہد کی تجدید پر زور دیا ہے۔انہوں نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں مسلح افواج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امرپر زور دیا کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے نظم و ضبط اور عزم کے ساتھ آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کا ایک سال منانا ہمارے قومی سفر میں فخر کا لمحہ ہے اور یہ ہمت، اتحاد اور غیر متزلزل عزم کی داستان ہے۔یہ ایک ایسی کہانی جہاں ہر سپاہی ثابت قدم اور ہر شہری ان کے پیچھے کھڑا تھا۔

نائب وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو درپیش کسی بھی خطرے کا مقابلہ قومی اتحاد، غیر متزلزل عزم اور طاقت کے ساتھ تمام دستیاب ذرائع سے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کو انصاف اور باہمی احترام کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

Exit mobile version