وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شفافیت اور ادارہ جاتی احتساب یقینی بنانے کے لیے پیرا کے 4 ہزار افسران اور اہلکاروں کی چھان بین کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے پیرا کے اہلکاروں کے لیے باڈی کیمروں کی تنصیب کے لیے اگلے مہینے کی تیس تاریخ کی ڈیڈ لائن مقرر کی اور حکام کو داخلی انٹیلی جنس کا نظام اپ گریڈ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
