شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج لاہور میں جاتی امرا کا دورہ کیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔انہوں نے میاں نواز شریف کو ملک کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے انہیں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت کے اقدامات پر بھی میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔

Exit mobile version