اسلام آباد میں تین روزہ تبلیغی اجتماع جاری

اسلام آباد میں تین روزہ تبلیغی اجتماع جاری ہے۔ اجتماع میں تقریباً ڈھائی لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے جامعہ ابو القاسم تبلیغی مرکز کا دورہ کیا اور ان کے قائدین سے ملاقات کی۔انہوں نے اسلام آباد مذاکرات کے دوران اجتماع موخر کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کیلئے موثر سیکیورٹی اور ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔تبلیغی اجتماع خصوصی دعا ئوںکے بعد کل ختم ہو گا۔

Exit mobile version