وزیر توانائی اویس احمد لغاری کا بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان

وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز ایل این جی موصول ہو گئی ہے اور ملک میں پن بجلی سے توانائی کی پیداوار اب چھ ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس کی کمی کے باعث لوڈشیڈنگ کرنا پڑی کیونکہ امریکہ ایران جنگ کی وجہ سے ایل این جی پاکستان نہیں پہنچ رہی تھی۔وزیر توانائی نے کہا کہ وہ صارفین کو بجلی کی قیمت میں کسی بھی قسم کے اضافے سے بچانے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔

Exit mobile version