گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی شعبے میں جدت، برآمدات میں وسعت اور خود کفالت کی جانب مؤثر انداز میں پیش رفت جاری ہے۔سی ای او پینٹیرا لمیٹڈ فرقان علی اختر کے مطابق بھکر میں 1800 ایکڑ کا جدید زرعی فارم صرف 60 دن میں تیار کر کے نئی مثال قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم پر 13 سینٹرل پیوٹ سسٹمز اور 2.4 میگاواٹ ہائبرڈ سولر سسٹم کے ذریعے آبپاشی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پینٹیرا فارمز فاروق سعید کے مطابق 4 ماہ قبل یہ زمین ریت کے ٹیلوں پر مشتمل تھی، جسے قلیل مدت میں قابل کاشت بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل 1800 ایکڑ میں سے 1300 ایکڑ زمین زیرِ کاشت ہے، جہاں گندم اور روڈز گراس اگائی جا رہی ہے، جبکہ روڈز گراس برآمد بھی کی جا رہی ہے۔
