پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ایرانی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران اپنے پاکستانی بھائیوں کا شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
