پاکستان مذاکرات سے تنازعات کا حل کرنے کیلئے پرعزم ہے ،رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے مذاکرات اور تعمیری روابط کے ذریعے تنازعات کے حل کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین Brian Mast سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے ملاقات میں تازہ ترین علاقائی اور عالمی صورتحال کے بارے میں نتیجہ خیز اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی اور نتیجہ خیزشراکت داری مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے امکانات اور لائحہ عمل پر بھی غور کیا۔

Exit mobile version