وزیراعظم کا پاکستان ریلوے میں عوامی سہولت،باحفاظت سفر یقینی بنانے پر زور

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ریلوے میں عوامی سہولت اور باحفاظت سفر یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ریلوے میں فریٹ سروس کو مزید مؤثر کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔وہ وزیر ریلوے حنیف عباسی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں کی سہولیات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر ریلوے نے وزیراعظم کو وزارت ریلوے سے متعلقہ امور اور جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔

Exit mobile version