وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ملک کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی۔آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ اس پالیسی کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس پالیسی کے تحت ہر سال کم از کم پینتیس فیصد خواتین کو افرادی قوت کا حصہ بنایا جائے گا۔رانا مشہود احمد خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم یوتھ ایگریکلچر اور بزنس لون اسکیم میں خواتین کے لیے پچیس فیصد کوٹہ مختص ہے۔
پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی،رانا مشہود احمد خان
