پاکستان کا ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے تیز رفتار ،نتیجہ خیز شراکت داریوں کو فروغ دینے پر زور

پاکستان نے 2030ء پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے آخری 5 برسوں میں تیز رفتار اور نتیجہ خیز شراکت داریوں کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے 2030ء کے ایجنڈے پر عمل درآمد کے حوالے سے دوسرے پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ یکجہتی اور جنوب ـ جنوب تعاون پر مبنی اقدامات، جیسے عالمی ترقیاتی اقدام نہایت اہم ہیں کیونکہ عالمی پیش رفت مقررہ ہدف سے پیچھے ہے۔سفیر نے چین، گروپ آف فرینڈز اور اقوامِ متحدہ کے نظام کے ساتھ مل کر عملی نتائج کے حصول کیلئے پاکستان کی آمادگی کا اعادہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی لچک، غذائی تحفظ اور تعلیم جیسے شعبوں کے منصوبوں میں بھی دلچسپی رکھتا ہے اور اپنے تجربات شیئر کرنے کے لئے تیار ہے۔

Exit mobile version