نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے امن کے لیے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی جانب سے سہولت کاری کے تحت جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران انہوں نے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطہ اور مشاورت نہایت ضروری ہے۔
